اسلام آباد (یاسر قدیر) تحریک انصاف آسٹریا کے کوارڈینٹر عبدالسلام فرید خصوصی طور پر اسلام آباد میں جاری دھرنے میں بھرپور شرکت کے لیے پاکستان گئے اس موقع پر دھرنے میں موجود مرکزی رہنماؤں نے ان کو دھرنے میں آمد پر خوش آمدید کہا میڈیا سے بات چیت کرتے ھوئے عبدالسلام فرید نے کہا کہ انھیں دھرنے میں موجود لوگوں کے جوش و خروش کو دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی اور وہاں موجود لوگوں کے جذبے کو دیکھتے ھوئے وہ یقین سے کہ سکتے ہیں کہ اب نیا پاکستان بنانے سے تحریک انصاف کو کوئی نہیں روک سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس موقع پر ان کی عمران خان سمیت دیگر مرکزی قیادت سے بھی ملاقاتیں ہوئی اور قیادت نے ان کی بھر پور حوصلہ افزائی کی۔