کراچی (جیوڈیسک) تحریک انصاف نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے کل کے بیان کے خلاف مذمتی قرار داد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی۔
پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے بارے میں قرار داد کی منظوری دے دی جس کے بعد قرار داد کو تحریک انصاف کی طرف سے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دیا گیا۔
قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی طرف سے تواتر سے فوج کو اکسانے کے بیانات دئیے جا رہے ہیں۔ حکومت پاکستان اور مقتدر ادارے الطاف حسین کے ان بیانات کا نوٹس لیں۔