پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر ہی عدالت عظمیٰ نے کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا، راجہ زرار سجاد

Raja Zarrar Sajjad

Raja Zarrar Sajjad

فیصل آبا (پ۔ر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء راجہ زرار سجاد نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر ہی عدالت عظمیٰ نے کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا اور اب دونوں جانب سے TOR مانگے ہیں منفی پراپیگنڈہ کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ سات ماہ سے وزیر اعظم سے احتساب کا مطالبہ کیا جاتا رہا لیکن حکومت نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا جس پر عمران خان نے اسلام آباد کو لاک ڈاؤن کرنے کی کال دی اور ساتھ ہی قانونی راستہ بھی اختیار کیا گیا۔

عدالت عظمیٰ کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا گیا انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے لاک ڈاؤن کرنے کی کال دیتے ہوئے دو چیزوں کا مطالبہ کیا تھا جن میں سے ایک استعفیٰ اور دوسری وزیر اعظم کی تلاشی تھی جبکہ عدالت عظمیٰ کی جانب سے وزیر اعظم اور اس کے خاندان کی تلاشی کا فیصلہ کیا گیا جس پر پاکستان تحریک انصاف کو عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی حمایت حاصل ہو گئی جس کے بعد دھرنا جشن میں تبدیل ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ سات روز تک بنی گالا میں عمران خان کی سیکیورٹی اور انتظامی اموردیکھتا رہا ہوں پاکستان تحریک انصاف کے کارکن عمران خن سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور حقیقی جانثار ہیں وہ بنی گالا سے واپسی پر کارکنوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔

جاری کردہ میڈیا سیل
پاکستان تحریک انصافPP-65
03311144492
03359999265
٭٭٭٭٭