تحریک انصاف کا 24 اپریل کو یوم تاسیس بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ

PTI

PTI

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کا 24 اپریل کو یوم تاسیس بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ، فاطمہ جناح پارک میں تقریبات اور جلسہ کے لیے انتظامیہ کو خط لکھا جائے گا۔

تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق کی زیر صدارت اجلاس میں پارٹی کے اہم رہنمائوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں فاطمہ جناح پارک میں جشن منانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

نعیم الحق نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف یوم تاسیس کے موقع پر تاریخی خطاب کریں گے۔ پارٹی ترانے اور ملی نغمے یوم تاسیس کے جشن کا منفرد حصہ ہوں گے۔