اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کہتے ہیں سات اگست سے نئی تحریک کا آغاز کر رہے ہیں، یہ تحریک جمہوریت کے خلاف نہیں بلکہ کرپشن کے خلاف ہے، کسی بھی فوجی مداخلت کی مخالفت کرتے ہیں۔
نیویارک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے چاروں صوبوں کے ممبر تعینات ہو گئے ، قوم ان سے شفاف الیکشن کرانے کی امید رکھتی ہے۔
رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ سات اگست سے نئی تحریک کا آغاز کر رہے ہیں، یہ تحریک جمہوریت کے خلاف نہیں بلکہ کرپشن کے خلاف ہے، ہم کسی بھی فوجی مداخلت کے مخالفت ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے پارٹی چھوڑنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد تحریک انصاف کی حامی ہے۔