PTI ایک عوامی جماعت ہے اور ہر کارکن اس کے لئے اہم ہے اور شیخ وقار پارٹی کے لئے بھرپور کام کر رہا ہے

Chakwal

Chakwal

چکوال : PTI کے ریجنل وائس پریزیڈنٹ راجہ یاسر سرفراز نے کہا کہ PTI سے کسی کو بھی مائنس نہیں کیا جا سکتا اور صرف پارٹی چیئرمین کو استحقاق ہے کہ وہ کسی کو پارٹی میں شامل کریں یا نہ کریں۔

کسی بھی فنکشن میں مدعو کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ میزبان کا ہوتا ہے اور وہ اپنے تعلقات کی بنیاد پر لیڈران کو مدعو کرتا ہے ۔اس میں PTI قیادت کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔

صرف ایک فنکشن میں موجود نہ ہونے پر مائنس ون کی خبریں لگانا غیر ذمہ دارانہ بات ہے لہذا تمام صحافی بھائیوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ پارٹی پالیسی کے حوالے سے کسی قسم کی خبر لگانے سے پہلے مرکزی دفتر سے رابطہ کریں۔