تحریک انصاف کے رویئے میں لچک آ گئی ہے، رحمن ملک

Rehman Malik

Rehman Malik

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے والے سیاسی جرگے کے کنوینئر رحمن ملک نے سیاسی بحران کے خاتمے کے حوالے سے کہا ہے کہ حکومت نے جوڈیشل کمیشن بنا دیا تو تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔

رحمن ملک کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت کے رویے میں لچک آ گئی ہے، 30 نومبر کو احتجاج نہیں جلسہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سایسی جرگے کو تحریک انصاف اور حکومت مں معاملات حل ہونے کی امید ہے۔

جرگے کے کنویئر رحمن ملک نے بتایا کہ 30 نومبر کو پی ٹی آئی کے جلسے کی اجازت دے کر حکومت نے عقلمندی کا مظاہرہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ فریقین میں لڑائی کا خطرہ ٹل گیا ہے، تحریک انصاف بات چیت پر بھی آمادہ نظر آتی ہے۔

رحمن ملک نے مزید کہا کہ حکومت پہلے گرفتاریاں نہ کرتی تو بات یہاں تک نہ پہنچتی، لگتا ایسا ہی ہے کہ عمران خان دھرنا تو جاری رکھیں گے مگر 30 نومبر کو جلسہ کر کے چلے جائیں گے۔