اسلام آباد (جیوڈیسک) عمران خان نے اپریل میں پارٹی سالگرہ سے پہلے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا اعلان کر دیا، عمران خان کہتے ہیں الیکشن کمیشن آف پاکستان سے درخواست ہے کہ پارٹی انتخابات کے انعقاد میں ہماری مدد کرے۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران عمران خان نے تحریک انصاف کے دوسرے انتخابات کا اعلان کیا، تمام اضلاع میں ایک ساتھ الیکشن ہو گا، اپریل میں پی ٹی آئی کی سالگرہ سے پہلے پارٹی انتخابات کرا دیں گے۔
فیصلہ کیا ہے کہ تمام اضلاع میں براہِ راست پارٹی انتخابات ہوں گے، الیکشن کمیشن آف پاکستان سے درخواست ہے کہ آپ ہماری پارٹی انتخابات میں مدد کریں۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ پچھلے پارٹی الیکشن سے پارٹی میں دراڑیں پڑیں جس کا اثر عام انتخابات پر ہوا، پیچھے رہنے کی وجہ میرٹ اوراحتساب کانہ ہوناہے۔
پی ٹی آئی کے الیکشن کمشنر تسنیم نورانی نے کہا کہ موبائل فون کے ذریعے بھی تحریک انصاف کی رکنیت سازی کی جائے گی۔