فیصل آباد: موبائل ایسوسی ایشن کچہری بازار کے صدر چوہدری خالد جٹ، چیئرمین شہباز گل بٹ، جنرل سیکرٹری محمد نعیم، سرپرست اعلیٰ نواز بٹ، شیخ شکیل نائب صدر، میاں مبارک نائب صدر، شہزاد بٹ وائس چیئرمین، عدنان شاہ وائس چیئرمین، محمد عمر، سلمان لاڈا، رانا یاسر، راشد بٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ شیری مزاری کی جانب سے نوجوان کی ہلاکت پر سیاست افسوس ناک ہے۔
زندہ کارکن کو شہید ثابت کر کے پی ٹی آئی عوام کے دلوں میں اپنی ہمدردی جگانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔ شیری مزاری کے بیان سے یہ ثابت ہوگیا کہ پی ٹی آئی لاشوں پر سیاست کرنا چاہتی ہے اور عمران خان لاشوں کے اوپر سے چڑھ کر اقتدار پر براجمان ہونا چاہتے ہیں لیکن وزیراعظم میاں نواز شریف عمران کی کسی گھنائونی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ہائوس اور پی ٹی وی پر حملہ سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا گیا تاکہ حکومت کی جانب سے کارکنوں پر تشدد کیا جائے جس سے لوگ انجرڈ ہوں اور پی ٹی آئی عوام کے دلوں میں ہمدردی جگا سکے لیکن نواز شریف کے بروقت احکامات نے ملک کے مخالفین کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔