کراچی : پی آئی اے سوداکار یونین کے ریفرنڈم میں تحریک انصاف کی حمایت یافتہ ایمپلائز انصاف فرنٹ کی جانب سے کراچی ائر پورٹ پر قائم مرکزی الیکشن کیمپ پر پی آئی اے کے محنت کشوں کا زبردست جوش و خروش۔ گزشتہ روز تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے رکن عارف علوی ،اراکین قومی اسمبلی جمشید دستی، حاکم اللہ خان نے ایمپلائز انصاف فرنٹ کے الیکشن کیمپ کا دورہ کیا اس موقع پر پی آئی اے کے محنت کشوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اراکین اسمبلی نے کہاکہ تحریک انصاف ملک میں تبدیلی کے ساتھ قومی اداروں میں محنت کشوں کے ساتھ روارکھے جانے والے مظالم کے خاتمے کے لئے جد و جہد کا آغاز کردیا ہے۔
انہوں نے ایمپلائز انصاف فرنٹ کے عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ آج یہاں پی آئی اے کے محنت کشوں کا جو ش وخروش دیکھ کر بہت خوشی ہوئی اور میں تحریک انصاف لیبر ونگ کے مرکزی صدر زبیر خان کی کاوشوں کی قدر کر تے ہیں کہ انہوں نے محنت کشوں کو ظلم کے سامنے تبدیلی کی راہ دکھا ئی جس کا آغاز پی آئی اے میں ایمپلائز انصاف فرنٹ کی بنیاد ڈا ل کر کیا گیا انہوں نے مزید کہاکہ ہمارے لئے پی آئی اے کا ریفرنڈم نیا ضرور ہے مگر ہم عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ پی آئی اے کے ریفرنڈم میں محنت کشوں کے ووٹ پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دینگے ۔اس موقع پر پاکستان تحریک کے مرکزی رہنماء لیبر ونگ کے مرکزی صدر زبیر خان نے کہا ہے کہ پی آئی اے میں اندھیروں کا راج ختم ہونے والا ہے جنہوں نے جتنا پی آئی اے کو لوٹنا تھا لوٹ چکے اب پی آئی اے کا ہر ورکر کرپٹ بیروکریسی اور مفاد پرست سیاست دان کے سامنے پی آئی اے کا کسٹوڈین ثابت ہوگا ، 5جون 2014ء ایمپلائز انصاف فرنٹ پی آئی اے میں ریفرنڈم جیت کر یہ ثابت کریگی۔
انہوں نے پی آئی اے کے ورکرز کے ساتھ جو بھی وعدے کئے وہ کیسے وفا کئے جاتے ہیں ہم پی آئی اے کو ایک بار پھر دنیا کا ایک بہترین ائر لائنز اور ادارے کو منافہ بخش بنا ئیں گے اور یہ جبھی ممکن ہے جب پی آئی اے کے ورکرز کو اپنی نوکریوں کا تحفظ نظر آئے گا۔ ایمپلائز فرنٹ کی جانب سے جنرل سیکریٹری کے اُمیدوار نصیر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے مد مقابل وہ لوگ ہیں پی آئی اے ورکرز کو با ربار دھوکے دیئے ،انہیں CBA,sکے دور میں پی آئی اے جیسا منافع بخش اور مستحکم ادارہ آسمان سے فرش پر آیا اور اور آج اس کو فروخت کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں ہم ان کرپٹ سیاستدانوں کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہونے دینگے۔