ملکہ (زاہد مصطفی اعوان) تحریک انصاف پنچاب کے کوآرڈی نیٹر چوہدری محمد سرور نے گلیانہ میں استقبالیہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی آپ کی ایک فیلی ہے۔
آپ نے اس کو کمیاب کرنا ہے ۔انھوں نے کہا حکمرانوں نے ہمیں نا انصافی اور بد دیانتی کے سوا کچھ نہیں دیا ۔68سالوں میں حکمرانوں نے پینے کے پانی تک فراہم نہیں کیا ۔یہ حکمران حکومت کے لائق نہیں ہیں ۔ہم غریب کو انصاف دیں گے ۔ہم انشاء اللہ ن لیگ کو شکست فاش دیں گے۔
انھوں نے کہا کہ حکمران نوشتہ دیور پڑھ لیں ان کے جانے کا وقت قریب ہے چوہدری سرور نے کہا کہ جس طرح آپ نے میرا استقبال کیا ہے اب کوئی بھی جماعت پی ٹی آئی کو کامیابی سے نہیں روک سکتی ۔انھوں نے کہا کہ ق لیگ کا جس طرح گجرات سے صفایا ہو ا ہے اسی طرح ن لیگ کا بھی صفایا ہو گا۔
لوگ علاج معالجہ نہیں کروا سکتے ،ان کو حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں ۔یہ ذمہ داری 20کروڑ عوام کی ہے ۔عمران خاں پاکستان میں پسماندگی کو دور کریں گے ۔غریبوں کا حق ان کو دیلیز پر پہنچائیں گے ۔اس موقع پر چوہدری لیاقت بھدر ۔سید نور الحسن شاہ ۔میجر (ر )خلیل الرحمن اعوان ۔افغل گوندل ۔چوہدری علیم الدین وڑائچ ۔اور دوسرے مقررین نے بھی خطاب کیا ۔اور عمران خان کی بھر پور حمایت کی۔