اسلام آباد (جیوڈیسک) کیا ہو رہا ہے اور کیا ہونے جا رہا ہے، کیا پھر کوئی لندن پلان بنا رہا ہے؟ طاہر القادری لندن میں، شیخ رشید بھی پہنچ گئے جبکہ جہانگیر ترین اور چودھری سرور کی فلائٹس بھی لینڈ کر گئیں۔
عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے شیخ رشید کو فون کیا تاہم سیاسی دوری ختم نہ ہوسکی۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ طاہرالقادری کے ساتھ ملاقات ایجنڈے میں شامل نہیں تاہم ذرائع دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کا عندیہ دے رہے ہیں۔
عوامی تحریک کے سربراہ کی چودھری سرور سے ملاقات بھی متوقع ہے۔
دوسری جانب، جہانگیر ترین نے اس حوالے سے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ کسی کو منانے نہیں آیا، میرے دورے کے دوران یہاں کوئی سیاسی سرگرمی نہیں ہو گی۔
چودھری سرور کا بھی کہنا ہے کہ لندن آمد کا مقصد کسی پاکستانی سیاستدان سے ملاقات کرنا نہیں ہے۔