اسلام آباد (جیوڈیسک) ریلوے کے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ انصاف پی ٹی آئی کو نہیں بلکہ انہیں چاہیے، وہ آئے دن دھاندلی کے الزامات سن سن کر تنگ آ گئے ہیں۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ تحریک انصاف انگوٹھوں کے معاملے پر اپنی مرضی کا فیصلہ چاہتی ہے۔
عدالتیں خواہشات پر فیصلے نہیں دیتی، ووٹوں کی گنتی کے حوالے سے ثبوت دینا ہوتے ہیں۔ سعد رفیق نے کہاکہ عمران خان نے کے پی کے میں توکچھ کرنا نہیں ہے ،لیکن ان کی جماعت نے عوام کو ڈیلیور کرنا ہے اور اس کے لیے وقت گزرتا جا رہا ہے۔