اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس گیارہ بجے بنی گالہ میں چیرمین عمران خان کی زیر صدارت ہو گا۔ اجلاس میں کمیٹی میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا، کمیٹی اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق مختلف تجاویز کا جائزہ لیا جائیگا۔
جبکہ کور کمیٹی 25 مئی کو فیصل آباد میں جلسے کے انتظامات کا جائزہ لے گی۔ انتخابی اصلاحات کیلئے دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے کیلئے قائم کمیٹی مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں سے ملاقاتوں پر اجلاس کو اعتماد میں لیں گی۔
اجلاس میں ایم کیو ایم کی نائن زیرو آمد کی پیشکش کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔ عمران خان اجلاس میں جیو کے خلاف دستاویزی ثبوت پیش کریں گے۔ جیو اور جنگ کیطرف سے عمران خان کی کردار کشی پر بھی غور کیا جائیگا۔