اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو رہا ہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں نیٹو سپلائی لائن کی بندش، نیشنل سیکیورٹی پالیسی، طالبان سے مذاکرات اور پارٹی امور پرغور کیا جائے گا۔
اجلاس میں پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے نیٹوسپلائی روکنے کو غیرآئینی اور غیرقانونی اقدام قرار دینے کے فیصلے اور ڈرون حملوں میں کمی کے بعد نیٹو سپلائی لائن کی بندش ختم کرنے کا اعلان بھی متوقع ہے۔