اسلام آباد (جیوڈیسک) عمران خان نے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس اتوار کے روز اسلام آباد میں طلب کر لیا۔
تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل کے مطابق اجلاس میں نیٹو سپلائی کی بندش اور بلدیاتی انتخاب کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا اور طالبان سے مذاکراتی عمل اور طالبان کے نئے امیر کے بعد تبدیل ہوئی صورتحال پر غور و خوض کیا جائے گا۔
جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف طالبان سے مذاکرات کی حامی ہے لیکن تیزی سے تبدیلی ہوتی صورتحال میں نئی حکمت عملی وضع کی جائے گی جبکہ تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ کل واضح ہو جائے گا کہ ہم نیٹو سپلائی کی بندش کے حوالے سے سنجیدہ ہیں یا نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے نام پر دوسروں کی مسلط کی گئی جنگ سے باہر نکلنے کے لیے اب سنجیدگی سے وفاق کو سوچنا ہو گا اور اقدامات کرنا ہونگے۔