لاہور (جیوڈیسک) پنجاب اسمبلی اجلاس سے قبل گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ملک میں انتثار پیدا کر رہی ہے۔
کبھی ڈرون ڈرامہ اور کبھی پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا۔ اس سے عوام کی کوئی بھلائی نہیں ہو رہی۔ چاہیئے تو یہ کہ تحریک انصاف اور دیگر اپوزیشن جماعتیں قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے حکومت کے ساتھ ملیں۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت تحریک انصاف کی کرپشن، بری گورننس اور انتظامی ناکامیوں کی وجہ سے ختم ہو گی کیونکہ ڈرون حملوں پر دھرنا ناکام ہو چکا ہے۔