لاہور (جیوڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کا صرف 4 حلقوں کو ایشو بنا کر احتجاج کرنا مضحکہ خیز ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت خود دھاندلی پر بنی ہے۔
لاہور میں بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے دھرنے اور مارچ کے اعلان کو کوئی اہمیت نہ دی جائے کیونکہ دھرنے،جلسے،مارچ اور احتجاج ہوتے رہتے ہیں تاہم ان دھرنوں اور مارچ کے پس پشت محرکات جاننے کی ضرورت ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی جانب سے صرف چار حلقوں کو ایشو بنا کراحتجاج کرنا مضحکہ خیز ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت خود دھاندلی پر بنی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالتوں اور اداروں پر دباؤ ڈالنا جمہوری نظام لپیٹنے کی سازش ہے۔