تحریک انصاف نے دھاندلیوں سے متعلق وائٹ پیپر کا اجرا مخر کر دیا

PTI

PTI

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد تحریک انصاف کی جانب سے 40 سے زائد حلقوں میں انتخابی دھاندلیوں سے متعلق وائٹ پیپر کا اجرا موخر کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے وائٹ پیپر تیار کر لیا ہے۔ وائٹ پیپر میں 4 ہزار سے زائد دستاویزات کے ریفرنسز شامل کیے گئے ہیں۔

دھاندلیوں کو تین مراحل میں بیان کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں انتخابات سے قبل، دوسرے میں پولنگ کے روز اور تیسرے مرحلے میں انتخابات کے بعد کی دھاندلیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ تحریک انصاف نے 16 اگست کو وائٹ پیپر جاری کرنا تھا تاہم عید ،14 اگست کی چھٹیوں اور سیلاب کی وجہ سے وائٹ پیپر 21 اگست کو جاری کیا جائے گا۔