تحریک انصاف نے 15 دسمبر کو لاہور بند کرنے کیلئے 16 مقامات کا انتخاب کر لیا

Imran Khan

Imran Khan

لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف نے 15 دسمبر کو لاہور بند کرنے کے لیے 16 مقامات کا انتخاب کر لیا۔ عمران خان لاہور بند کرنے کے دوران چھ سے زائد مقامات کا دورہ کریں گے۔

تحریک انصاف کی قیادت نے لاہور کے سولہ مقامات کا انتخاب کر لیا ہے جہاں کارکن احتجاج کریں گے۔ عمران خان اس دوران چھ سے زائد مقامات پر کارکنوں سے خطاب کریں گے۔

تحریک انصاف نے جن مقامات کا انتخابات کیا ہے ان میں شاہدرہ، بھاٹی چوک شاہ عالم سرکلر روڈ، پی ایم جی چوک، بابو صابو، مال روڈ، جی ٹی روڈ ,شالامار، مغلپورہ ، بھٹہ چوک، لبرٹی مارکیٹ، اکبر چوک، ٹھوکر نیاز بیگ، چونگی امرسدھو ، جوڑے پل، بھکیوال موڑ، مزنگ چونگی اور ہائیکورٹ چوک شامل ہیں۔