تحریک انصاف کا وفد جاوید ہاشمی کو منانے ان کی رہائش گاہ پہنچ گیا

Javed Hashmi

Javed Hashmi

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کا وفد ناراض سینئر رہنما مخدوم جاوید ہاشمی کو منانے ملتان میںان کی رہائش گاہ پہنچ گیا ہے۔ وفد میں رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی، میاں محمودالرشید، عمرڈار اور اعجاز جنجوعہ شامل ہیں۔

پارٹی کے سینئر رہنماؤں کا وفد جاوید ہاشمی سے ملاقات میں ان کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کرے گا۔ مخدوم جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پہنچنے پر صحافیوں نے سوال کیا کہ عمران خان خود کیوں نہیں آئے تو رہنما تحریک انصاف عارف علوی نے صرف یہ کہا کہ ہم مارشل لا کے خلاف ہیں۔

واضح رہے کہ مخدوم جاوید ہاشمی پارٹی کے آزادی مارچ کے موقع پر اپنے آبائی شہر ملتان چلے گئے تھے۔