پی ٹی آئی کے وفد کا سروسز ہسپتال کا دورہ، زخمیوں کی عیادت کی

PTI

PTI

لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف لاہور کے وفد نے ضلعی صدر عبدالعلیم خان کی قیادت میں گزشتہ روز سروسز ہسپتال کا دورہ کیا اور سانحہ واہگہ بارڈر کے زخمیوں کی عیادت کی۔ انہوں نے زیر علاج مریضوں سے انکی صحت کے متعلق دریافت کیا اور انکی جلد صحت یابی کی دعا کی اور عمران خان کی طرف سے انکے لئے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔

ممبر صوبائی اسمبلی میاں اسلم اقبال، میاں حامد معراج، میاں محمد افتخار، فرخ جاوید مون، شیخ عامر، نوشین حامد معراج، یامین ٹیپو، کرنل شوکت، راشد ریاض، عبیدالرحمن اور جنید رزاق بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ ہم کسی بھی قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔

لیکن اگر حکومتی ادارے اپنے فرائض کی انجام دہی میں غفلت نہ کرتے تو اس افسوس ناک واقعہ سے بچا جا سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ کا بیان پنجاب حکومت کی ناکامی ثابت کرنے کیلئے کافی ہے۔