فیصل آباد: دی گریٹ پاکستان کے مرکزی چیئرمین سید طارق علی شاہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات خوش آئند ہیں اس اقدام سے پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاجی سیاست کا خاتمہ ہوگا اور حکومتی پوٹینشل جواندرونی سیاسی مسائل کے حل میں ضائع ہوتی ہے، اب عوام کے فلاح وبہبود کے کاموں میں صرف ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ باہمی گفت وشنید اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کو ترجیح دی ہے۔ مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے مابین جوڈیشنل کمیشن کا قیام بھی اس سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔
طارق علی شاہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوام کے ووٹ کی طاقت سے اقتدار میں آئی ہے۔ عام انتخابات میں دھاندلی کی باتیں کرنیوالوں کو اپنی اہلیت کا اندازہ ہو جائیگا۔ این اے 125 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی اور ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ عام آج بھی مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کرتے ہیں۔ تنقید کرنیوالے سیاسی حریفوں کو بھی یہ بات سمجھ لینی چاہئے۔