تحریک انصاف ضلع کورنگی کے تحت جشن آزادی کیمپ پر قومی پرچم، بیجز اور خواتین میں چوڑیوں کی تقسیم

PTI

PTI

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف ضلع کورنگی کے آرگنائزر عابد جیلانی نے ڈاکٹر شاہد ،فرحان احمد ،سلیم عباسی ،کاشف بٹ ،عبدالقدیر ،طارق خان ،قاضی وجاہت اور ملک نعمان کے ہمراہ جشن آزادی کے موقع پر ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں میں قائم کیمپوں کا دورہ کیا تحریک انصاف ضلع کورنگی کے تحت چھوٹاگیٹ شاہراہ فیصل پر قائم جشن آزادی کیمپ پر تحریک انصاف کی جانب سے عوام میں قومی پرچم ،بیجز اور خواتین میں چوڑیاں تقسیم کی گئیں۔

ضلع کورنگی کے آرگنائزر عابد جیلانی نے کیمپوں کے دورے پر کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں قیام امن اور دہشت گردی کی عفریت کے خاتمے کے لئے پاکستان تحریک انصاف چیئر مین عمران خان کی قیادت میںجدو جہد کررہی ہے تحریک انصاف ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جو اقتدار میں عوام کی شراکت چاہتی ہے جس کی مثال خیبر پختونخواہ میں مثالی بلدیاتی نظام کا قیام ہے۔

عابدجیلانی نے کہاکہ شہر قائد میں امن کی فضا کے قیام میں رینجرز کا کردار قابل تحسین ہے تحریک انصاف شہر قائد سے دہشت گردی ،لاقانونیت اور بھتہ خوری کا خاتمہ اور عوامی خوشحالی چاہتی ہے ہم شہر کراچی کی عوام کو یقین دلا تے ہیں کہ عمران خان کی قیادت میں اقتدار عوام کی دہلیز تک پہنچا ئیں گے۔

عابد جیلانی نے کارکنان سے کہاکہ وہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم کو تیز کریں اور چیئر مین عمران خان کا پیغام عوام تک پہنچائیں۔