پی ٹی آئی کے ہر رکن کو دستخط شدہ استعفیٰ اسپیکرکو جمع کرانا ہوگا

PTI

PTI

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کو اپنی نشستوں سے مستعفی ہونے کیلیے اسپیکر کے نام دستخط شدہ تحریری استعفیٰ جمع کرانا ہو گا۔

قومی اسمبلی رولز کے آرٹیکل 64 کی شق (1 ) کے تحت کسی جماعت کے ہر رکن اسمبلی کی طرف سے علیحدہ علیحدہ تحریری استعفیٰ اسپیکر کو بھجوا سکتا ہے۔ اسپیکر اجلاس کے دوران مستعفی ہونے والے ارکان کا باضابطہ اعلان کر کے استعفے الیکشن کمیشن کو ارسال کردیں گے۔

ذرائع کے مطابق اگر کوئی رکن ایسے وقت میں استعفیٰ دے جب اسمبلی کا اجلاس نہ ہو رہا ہو تو اسپیکر قومی اسمبلی ہدایت دے گا کہ اس رکن کے استعفیٰ کی اطلاع جس میں استعفیٰ کی تاریخ درج ہو، ہر رکن کو فوری طور پر دی جائے گی۔

اسپیکر کے بعد سیکریٹری قومی اسمبلی کی طرف سے گزٹ میں اس مضمون کا اعلان شائع کروایا جائے گا کہ رکن نے اپنی نشست سے استعفیٰ دے دیا ہے اور اس نشست پر دوبارہ انتخاب کیلیے استعفیٰ کی نقل الیکشن کمیشن کو ارسال کی جائے گی۔