تحریک انصاف کے نو منتخب سنیٹرز کو عزیز اللہ خان آفریدی کی مبارکباد

PTI

PTI

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے جنرل سیکریٹری عزیز خان آفریدی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی بھاری اکثریت سے سینیٹرز منتخب ہونا عمران خان کی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ملک بھر میں کے پی کے واحد صوبہ ہے جس میں ہارس ٹریڈنگ کے بجائے ارکان اسمبلی نے اصولوں اور نظریات کی بناپر اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا ۔میڈیا سنٹر میں کراچی کے مختلف علاقوں سے پی ٹی آئی کے امیدواروں کی کامیابی پر مبارک باد دینے والے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف آنے والے انتخابات کے حوالے سے پی ٹی آئی کے نوجوانوں پر مشتمل کوئیک رسپانس ٹیم تشکیل دے رہے ہیں جو کہ آنے والے انتخابات میں کراچی کی 128یونین کونسلوں کے نوجوانوں کے نام نہ صرف انتخابی فہرستوں میں درج کرائیں گے بلکہ پولنگ کے ماتحت کاموں کی بھی تربیت حاصل کریں گے ،اور اس حوالے سے(آج)بروز اتوار مرکزی سیکریٹریٹ میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی پہلی تربیتی نشست منعقد کی جا رہی ہے جس میں انہیں ذہنی طور پر لائحہ عمل سے آگاہ کیا جائے گا۔

انہوںنے مزید کہاکہ تحریک انصاف کراچی ریجن اب تک 1لاکھ نوجوانوں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کرچکی ہے عزیز اللہ خان آفریدی نے کہاکہ 2015 کا سال ملک میں عام انتخابات کا سال ہوگا انہوں نے کارکنان سے کہاکہ متوقع الیکشن کے حوالے سے تیاریوں کا آغاز کردیں اور علاقائی سطح پر عوام کو روز مرزہ مسائل سے نجات دلا نے کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اور چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں ۔عزیز اللہ خان آفریدی نے کہاکہ انشا اللہ آئندہ انتخابات میں عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف ملک بھر سے کامیابی حاصل کرکے وفاق اور چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی حکومت بنائے گی۔