اسلام آباد (جیوڈیسک) ڈی چوک کے بعد پاکستان تحریک انصاف کا عام انتخابات میں دھاندلی کے خلاف الیکشن کمیشن کے باہربھی احتجاجی مظاہرے کا سلسلہ جاری ہے۔ مظاہرین نے جعلی الیکشن کمیشن ختم نہ ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔
اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے آفس کے باہر تحریک انصاف کے کارکنان نے عام انتخابات میں دھاندلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مخلتف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے جعلی الیکشن کمیشن نا منظور اور گو نواز گو کے نعرے بھی لگائے۔ اس موقع پرمظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں کسی بھی تعیناتی سے قبل پہلے مک مکا ہوتا ہے۔
جب تک جعلی الیکشن کمیشن ختم نہیں ہوجاتا تب تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ احتجاج کے آخر میں الیکشن کمیشن کا پتلا بھی نظرایتش کیا گیا۔