تحریک انصاف کا انتخابات میں دھاندلی کیخلاف احتجاج، الیکشن کمیشن کا تابوت نذر آتش

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے آج بھی چار حلقوں میں مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف اسلام آبادمیں احتجاج کیا۔

پی ٹی آئی کے کارکنوں نے شیریں مزاری کی قیادت میں ریلی کا آغاز اسلام اباد میں پارٹی کے مرکزی دفترسے کیا۔ ریلی کے شرکاء نے مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت مخالف نعرے درج تھے۔ ریلی کے شرکاء نے الیکشن کمیشن کی جانب جانے کی کوشش کی لیکن اس مرتبہ پولیس بھی مکمل تیاری کے ساتھ ریڈزون میں موجود تھی اور الیکشن کمیشن جانے والے راستوں کو کنیٹنرز لگا کر بند کر دیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی کے کارکنوں نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا اور الیکشن کمیشن کا تابوت بھی نذر آتش کیا۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ریڈ زون میں احتجاج کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی۔