کراچی (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زماں نے ملازم بچے پر تشدد کےخلاف قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جع کرا دی۔
تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زماں نے پارٹی کے دیگر ارکان اسمبلی کے دستخطوں سے ایک قرارداد اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرا دی۔
قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ چائلڈ لیبر پر مکمل پابندی لگائی جائے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کلفٹن میں ہونے والے واقعہ کو انتہائی دردناک قرار دیا اور کہا کہ چائلڈ لیبر قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے۔
ان کا کہنا ہے کہ بچوں پر ظلم و زیادتی کے ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے معاشرہ کے تمام طبقات کو آواز اٹھانہ ہو گی۔
اس موقع پر انہوں نے مطالبہ کیا کہ لیاری ایکسپریس وے کو چوہدری اسلم کے نام سے منسوب کیا جائے۔