تحریک انصاف نے دھرنے میں ناکامی کے بعد اب جلسے کرنا شروع کر دیئے، مریم نواز

Maryam Nawaz

Maryam Nawaz

لاہور (جیوڈیسک) وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہےکہ تحریک انصاف دھرنے میں ناکام ہو چکی ہے جس کے بعد اب انہوں نے جلسے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف دھرنے میں ناکام ہوچکی ہے جس کے بعد اب انہوں نے جلسے کرنا شروع کر دیئے ہیں لیکن کبھی جلسوں میں تحریک انصاف کے ملتان جلسے کی طرح غیر انسانی رویہ نہیں دیکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف والے خود کو منوانے کے لیے زمین آسمان ایک کر رہے ہیں جبکہ ان کے پاس اڑانے کے لیے بہت پیسہ ہے لیکن یہ صاف کھیلنے کا وقت ہے۔