اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے دھرنے میں شریک شخص کی کار غائب ہو گئی، وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں سے گزشتہ روز دو گاڑیاں چوری کر لی گئیں۔ تھانہ آبپارہ پولیس کو فرید اللہ نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ میں آیا اور اپنی کار نمبر GF349 حکیم لقمان روڈ (جی سکس تھری) پر کھڑی کی جو نامعلوم چور چرا کر لے گئے۔
جی ٹین ون کے رہائشی عطرت حسین نے بتایا کہ اس نے اپنے گھر کے باہر کار نمبر WV415 کھڑی کی جسے ریاض چرا کر لے گیا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔