اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سے معافی نہیں منگوانا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی ارکان کی رکنیت کا معاملہ طے ہوچکا ہے، اب انہیں پارلیمانی کمیٹی کی کارروائی میں حصہ لے کر مثبت کردار ادا کرنا چاہیئے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت لے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات سے متعلق قوانین کے لیے کمیٹی کام کر رہی ہے اور یہ اپنی سفارشات جلد مرتب کرے گی، ضروری ہوا تو آئینی ترامیم بھی تجویز کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ عدالتی کمیشن کی تشکیل کافیصلہ ماننے کی دونوں جماعتیں پابند ہیں۔ سیاسی جماعتوں کو اب الیکشن کےلیے2018 تک انتطار کرنا چاہیے، توانائی و دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے مل جل کو کا کرنا ہو گا۔