تحریک انصاف سےبات کر کےایک فارمولا پیش کیا ہے، سراج الحق

Siraj-ul-Haq

Siraj-ul-Haq

لاہور (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سے بات کر کے ایک فارمولا پیش کیا ہے، مسائل کو حل نہیں کیا گیا تو 14 اگست کے بعد کوئی سانحہ ہو سکتا ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ تجاویز پر مشاورت کریں گے، تماشائی بننے کے بجائے مسئلہ حل کرنے کی کوشش کی جائے، حکومت زیادہ ذمےدار ہے، ریلی، جلسےجلوس اپوزیشن کاحق ہے، طاقت کےاستعمال کا مشورہ دینے والے حکومت کو غلط راہ پر ڈال رہے ہیں۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ اس لمحے کا انتظار نہ کریں کہ سعودی سفارت خانےکی طرف دیکھا جائے، دونوں فریق سیاسی حریف ہیں، کوئی مسلح لشکر نہیں ہیں، ایسا طریقہ کار وضع کرنا چاہتے ہیں کہ اگلے انتخابات میں دھاندلی کا شور نہ مچائے، مڈٹرم الیکشن اور وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ تحریک انصاف کا حق ہے۔