کراچی (جیوڈیسک) اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے جلسے سے پیپلز پارٹی کو کوئی گھبراہٹ نہیں، سندھ کے عوام کی سب سے زیادہ خدمت پیپلزپارٹی نے کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالف جلسہ کرنا چاہتے ہیں، ضرور کریں ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ آغا سراج درانی نے کہا کہ ارباب غلام رحیم نااہل آدمی ہیں،اسمبلی میں نہیں آتے۔
اگر چاہیں تو ارباب غلام رحیم کواسمبلی سے ہٹاسکتے ہیں، لیکن ایسا نہیں کریں گے، جو اپنے علاقے کو وقت نہیں دیتا اسے اسمبلی میں رہنے نہیں دینا چاہیے۔