تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں مکمل،عمران خان خطاب کرینگے

Imran Khan

Imran Khan

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور لوگوں نے جلسہ گاہ میں پہنچنا شروع کر دیا ہے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اسلام آباد سے کچھ ہی دیر میں کراچی پہنچنے والے ہیں۔

کراچی میں مزار قائد کے قریب پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں۔ منتظمین نے دعویٰ کیا ہے کہ آج کے جلسے میں دسمبر 2011 سے کہیں زیادہ لوگ میں شریک ہوں گے۔ لوگ بھی جلسہ گاہ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ تبدیلی کا وقت آگیا ہے۔

اور وہ عمران خان کو خوش آمدید کہنے کے لئے آئے ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اسلام آباد سے کچھ ہی دیر میں کراچی پہنچنے والے ہیں۔ عمران خان اسلام آباد سے خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی پہنچیں گے۔وہ کراچی میں مزار قائد کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرینگے۔