لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے وفد نے ماڈل ٹاؤن میں طاہر القادری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں جماعتوں کے درمیان سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ جمہوری قدروں کے خلاف ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا عوامی تحریک سے چار نکات پر اتفاق ہوا ہے، جہدوجہد جمہوری ہو گی، مقصد حقیقی جمہورہت ہے، جو بھی جہدوجہد ہو گی آئینی ہو گی، تمام جہدوجہد عدم تشدد پر مبنی ہو گی اور اگر کوشش میں کوئی غیر آئینی اقدام اٹھایا گیا تو دونوں مل کر مذاحمت کریں گے۔ انہوں نے کہا حالات بگڑے تو ذمہ داری وفاق اور پنجاب حکومت کی ہو گی۔
ان کا مزید کہنا تھا تحریک انصاف مارشل لا کے نفاذ کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا ہم کسی کے اشارے پر سیاست نہیں کر رہے حکومت قوم کو گمراہ نہ کرے۔
تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت کسی کے اشارے پر سیاست نہیں کرتی پرویز مشرف سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں کسی اسکرپٹ پر کام نہیں کر رہے، حکومت بتائے اس کا مصنف کون ہے؟۔
پاکستان عوامی تحریک کے رہنما رحیق عباسی نے کہا تحریک انصاف اور عوامی تحریک حقیقی جمہوریت کے لئئے کوشش کر رہے ہیں جس سے پاکستان کے عوام کو حقیقتی آزادی ملے گی۔