اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکز میں حکومت کو 8 ماہ میں کئی بحران کا سامنا رہا جس کے باعث انتظامی تبدیلیاں، وزراء کی اکھاڑ پچھاڑ اور استعفے طلب کیے گئے۔
حکومت نے 8 ماہ میں جہاں پولیس افسران کو تبدیل کیا وہیں اسے وزرا ءسے استعفے بھی لینے پڑے جب کہ سیاسی دباؤ کے سبب حکومت کو اپنے کئی فیصلوں سے پیچھے ہٹنا پڑا۔
وفاقی حکومت کی 8 ماہ کی مدت میں ہونے والی انتظامی تبدیلیوں اور اکھاڑ پچھاڑ میں ذیل میں دی گئی شخصیات کو اپنے عہدوں سے ہاتھ دھونا پڑے۔
وہ شخصیات جن سے استعفیٰ لیا گیا یا انہیں دباؤ کے تحت ہٹایا گیا: اسد عمر، وزارت خزانہ
فیاض الحسن چوہان، وزارت اطلاعات پنجاب
عاطف میاں، رکن قومی اقتصادی کونسل
ڈاکٹر عمر سیف، چیئرمین انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ پنجاب
محمد طاہر، انسپیکٹر جنرل (آئی جی ) پنجاب پولیس
امجد جاوید سلیمی، انسپیکٹر جنرل (آئی جی ) پنجاب پولیس
رضوان گوندل، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) پاکپتن