اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) تحریک انصاف حکومت کی تین سالہ کارکردگی کے حوالے سے اسلام آباد میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان اپنی حکومت کی تین سالہ کارکردگی کے حوالے سے قوم سے خطاب کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت 25 جولائی 2018 کو ہونے والے عام انتخابات کے نتیجے میں قائم ہوئی تھی۔
عمران خان نے 18 اگست 2018 کو وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔
ناقدین کہتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کے دور میں مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہوا جب کہ ڈالر کی قدر بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جس کی وجہ سے امپورٹڈ اشیاء اور گاڑیاں بے پناہ مہنگی ہو گئی ہیں۔