اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس عمران خان کی زیر صدارت بنی گالا میں ہوا جس میں دھرنا جاری رکھنے اور مختلف شہروں میں مزید جلسوں کا فیصلہ کیا گیا۔
کمیٹی نے سانحہ ملتان کی تحقیقات کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔ جس کے سربراہ اعجاز چودھری ہوں گے ۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ آئندہ جلسوں میں اسٹیج پر صرف 12 رہنما موجود ہوں گے جن میں چھ مقامی جبکہ باقی چھ کے نام عمران خان دیں گے۔
اجلاس میں کہا گیا کہ لوڈ شیڈنگ کم نہیں ہوئی لیکن بجلی کے نرخ بڑھا دیئے گئے ہیں۔ صارفین سے بجلی کے بلوں کی مد میں 80 فیصد اضافی رقم وصول کی گئی۔
ابھی بھی روزانہ کی بنیاد پر ایک ارب روپے اضافی بل وصول کیا جا رہا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری مزاری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے غریب عوام کی حمایت میں بجلی کا بل ادا نہیں کیا۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اوور بلنگ کی مد میں لیے گئے اربوں صارفین کو واپس کرے۔