تحریک انصاف کی حکومت کا دور ختم ہوئے بغیر قوم کو رلیف نہیں مل سکتا۔ چوہدری اعظم سندھو

PML-N

PML-N

لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سماجی و سیاسی رہنما ء چوہدری اعظم سندھو نے کہا ہے کہ عمران نیازی کا سیاسی مستقبل تاریک ہو چکا ہے سویلین حکومت بھی آمریت سے بد تر ہے قانون کی حکمرانی ختم ہو چکی ہے حکمت جسکو چاہے گرفتار کرو دیتی ہے درجنوں سیاسی رہنما بے گناہ قید کاٹ رہے ہیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے ڈیرے پر معززین علاقہ اورصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا مزید کہا کہ موجودہ حکمرانوں کا کوئی بھی ایک عمل جمہوری نہیں تحریک انصاف کی حکومت کا دور ختم ہوئے بغیر قوم کو رلیف نہیں مل سکتا جبکہ ن لیگ نے اپنی دور حکومت میں ملکی معیشت کو مظبوط اور قوم کو رلیف دیا۔

جسکی وجہ سے قوم آج بھی قائد میاں نواز شریف میاں شہباز شریف کی دور حکو مت کو یا د کرتے ہیں میاں نواز شریف کی صحت پر سیاست کرنے والوں کو اللہ کا خوف نہیں قائد اپنی بیمار بیوی کو بستر مرگ پر چھوڑ کر قانون کے سامنے پیش ہوئے پاکستانی قوم کی دُعا وں سے میاںنواز شریف جلد صحتیاب ہو کر ن لیگ کی باگ ڈور سنبھالیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سماجی وسیاسی رہنما ء
اسیر کمیٹی رہائی میاں نواز شریف
چوہدری اعظم سندھولاہور