تحریک انصاف اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے درمیان جوڈیشل کمیشن کے قیام پر اتفاق

PTI, Government Committee

PTI, Government Committee

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف اور حکومتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور میں جوڈیشل کمیشن کے قیام پر اتفاق ہو گیا جبکہ جوڈیشل کمیشن کے ٹی او آرز دونوں کمیٹیاں مل کر بنائیں گی۔

مذاکرات کے دوسرے دور میں گورنر پنجاب نے پی ٹی آئی مطالبات کی ترتیب تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔ گورنر پنجاب کا مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کا مطالبہ سرفہرست رکھنے کی تجویز دی گئی۔

حکومتی کمیٹی نے تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کی پیشکش کی اور کہا کہ تحقیقات کے لیے تین ماہ کا وقت دیا جائے اور الزامات ثابت ہونے تک وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ نہ کیا جائے۔

تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو تین ماہ کا وقت دینے سے انکار کر دیا ، صرف جوڈیشل کمیشن کے قیام پر اتفاق ہو سکا۔