پی ٹی آئی صحت کا انصاف پروگرام پر ہونے والے حملے کی بھر پور مذمت کرتی ہے
Posted on February 17, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
شیخوپورہ: پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل صدر اقبال گوپے رانے کہا ہے کہ پی ٹی آئی صحت کا انصاف پروگرام پر ہونے والے حملے کی بھر پور مذمت کرتی ہے معصوم بچوں کی صحت کے لیے ہماری قیادت سنجیدہ ہے مرض کے علاج کا طریقہ انبیاء اکرام کی سنت ہے صحت کو برقرار رکھنے کے لیے صحت مند ماحول، پینے کے صاف پانی کا ہونا بھی ضروری عمل ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اخبار نویسوں سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک میں امن کے قیام کے لئے اپنا بھرپور کردارادا کر رہے ہیں۔
جبکہ (ن) لیگ کے رانا ثناء اللہ جیسے نابالغ اورکم فہم پُرامن مذاکرات کے عمل کو سبوتاژکرنے کے لئے بے بنیاد اور جھوٹے پروپیگنڈے کرنے میں مصروف ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com