تحریک انصاف کی ایوان میں شرکت غیر آئینی ہے، افتخار چوہدری کا اسپیکر قومی اسمبلی کو خط

Ayaz Sadiq and Iftikhar Chaudhry

Ayaz Sadiq and Iftikhar Chaudhry

اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو بطور عام شہری لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کی ایوان میں شرکت غیر آئینی ہے۔

سابق چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے سردار ایاز صادق کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ آئین کے مطابق رضاکارانہ طور پر مستعفی اور 40 روز تک اسمبلی سے غیر حاضر رہنے والوں کی نشستیں خالی تصور ہوتی ہیں لہٰذا 6 اپریل کو تحریک انصاف کے ارکان کی ایوان میں شرکت غیر آئینی ہے۔

خط میں اسپیکر ایاز صادق کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا گیا ہے کہ اسپیکر کے حلف کے مطابق آپ کو آئین کی پاسداری کرنا لازمی ہے اور آپ کا تحریک انصاف کے اراکین کے استعفے قبول نہ کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔