ڈنڈوت : راجہ یاسر سرفراز مہمانِ خصوصی جبکہ ملک اختر شہباز اور علی ناصر بھٹی نے بھی خصوصی شرکت کی۔اس کے علاوہ ملک شاہد اقبال، راجہ امجد اقبال، حاجی راجہ نور محمد آف ڈنڈوت، چوہدری ذکاء اللہ خان، چوہدری محسن نوروال اورآئی ایس ایف کے صدر چوہدری دانش بھی شریک تھے۔
پی ٹی آئی ڈنڈوت کے زیرِ اہتمام یومِ آزادی کے سلسلے میں ایک بہت بڑے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیاجس میں پہلے انعام کی رقم 50000 روپے تھی جبکہ دوسرا انعام 25000 روپے تھا۔ٹورنامنٹ میں بڑی تعداد میں تماشائی موجود تھے۔آتش بازی، لائیو بینڈاور ڈھول کی تھاپ نے جشنِ آزادی ٹورنامنٹ میں جشن کا سماں باندھ دیا۔