اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا اسلام آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے ریفرنڈم کی حمایت کرنا غلطی تھی، قوم سے معافی مانگ چکا ہوں۔
پرویز مشرف کا ساتھ اس لئے دیا تھا کہ انہوں نے احتساب کا نعرہ لگایا تھا۔ پرویز مشرف نے کہا کہ مجھے آپ جیسے لوگوں کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دھرنا کسی کے کہنے پر نہیں دیا۔
کبھی نظریے پر کمپرومائز نہیں کیا۔ اگر نظریہ نہ ہوتا تو بڑی دیر پہلے بیٹھ گیا ہوتا۔ 19 سال نظریے پر کمپرومائز نہیں کیا، اب کیسے کرونگا۔ عمران خان نے کہا کہ ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا اسی لئے انکوائری کمیشن کا مطالبہ کیا۔
پارٹی کا کوئی فیصلہ مشاورت کے بغیر نہیں ہوا۔ پی ٹی آئی سے تمام پارٹیاں پریشان ہیں۔ سارا پاکستان تحریک انصاف کی طرف دیکھ رہا ہے۔
آج سٹیٹس کو کو تحریک انصاف سے خطرہ ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ اندرونی اختلافات کی وجہ سے تحریک انصاف کر خطرہ ہے۔