)تحریک انصاف انصافین کی طرف سے یوم اقبال کی تقریب کا اہتمام، عمران خان واحد لیڈر ہے
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)تحریک انصاف انصافین کی طرف سے یوم اقبال کی تقریب کا اہتمام، عمران خان واحد لیڈر ہے جو پاکستان کو علامہ اقبال کے خواب کے مطابق بنا سکتا ہے، حاجی سیف اللہ قصوری، تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف انصافین کی طرف سے یوم اقبال کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب میںتحریک انصاف انصافین جدہ کے سنیئر نائب صدر حاجی سیف اللہ قصوری،تحریک انصاف کے ایم این اے مراد سعید، قاسم خان سوری، فیاض گیلانی، اسد علی، صفدر زمان ستی، ملک شبیر خان ، ہارون خٹک،واجد گل، حافظ عرفان گجر، ملک ندیم شبیر، شکیل کیانی،فضل اللہ خیام خان، سعید حیران، احمد رضا علوی، سراج خان، عقیل آرائیں، راجہ ارشد، منورسجاد ودیگر رہنمائوں نے علامہ اقبال کی حالات زندگی کا روشنی ڈالی، مقررین نے کہاکہ علامہ اقبال کی شاعری نے مسلمانوں کو ایک نیا جذبہ پیدا کیا ، علامہ اقبال کی امت مسلمہ کی بیداری اور قیام پاکستان کیلئے کی گئی کوششوں کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، علامہ اقبال نے نہ صرف اپنی شاعری کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں میں جدوجہد آزادی کا شعور بیدار کیا بلکہ خود بھی عملی جدوجہد میں حصہ لیا، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان علامہ اقبال کے خواب کے مطابق نیا پاکستان بنانے میں ضرور کامیاب ہوں گے، نوجوان نسل عمران خان کے ساتھ ہے، عمران خان کے دھرنے پاکستانیوں میں شعور بیدار کرنے اور کرپٹ نظام کے خاتمہ کیلئے ہیں، عمران خان کا تبدیلی کا خواب ضرور پورا ہو گا، …………………….. ………………….. ٹائر جلانے والی فیکٹری اہل علاقہ کا جینا محال کر دیا، انتہائی مضر صحت کیمیکلز سے دیہاتی خطر ناک بیماریوں میں
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ٹائر جلانے والی فیکٹری اہل علاقہ کا جینا محال کر دیا، انتہائی مضر صحت کیمیکلز سے دیہاتی خطر ناک بیماریوں میںمبتلا ہونے لگے، ذمہ دار افراد کی خاموشی دیہاتیوں کیلئے تشویش کا باعث، فوری کاروائی کامطالبہ ، تفصیلات کے مطابق وہیگل روڈ پر جیون سنگھ موڑ پر بننے والی ٹائرجلانے کی فیکٹری علاقہ میں بیماریاںپھیلانے کی فیکٹری بن گئی، انتہائی خطر ناک اور بد بو نے جیون سنگھ، بستی لاڈ خاں، سرہالی خورد، امریک سنگھ و ارد گرد کے ہارئشیوں کا جینا محال کر دیا، دیہاتیوں کے مطابق ٹائر جلانے والی فیکٹری سے نکلنے والا بدبو دار دھواں جس طرف کی ہوا ہو کئی کئی کلو میٹر تک کے علاقہ میں نا قابل بر داشت بدبو پھیل جاتی ہے جو بچوں اور بڑوں کو بیماریوں میں مبتلا کرنے کا سبب بن رہی ہے ، با اثر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ فیکٹری میں مزدوروں کی سیفٹی کیلئے بھی کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ، اس سے قبل میں ایک ٹائر جلانے والی فیکٹری میں حفاظتی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے دومزدور لقمہ اجل بن چکے ہیں، دیہاتیوں کی بڑی تعداد نے ڈی سی او قصور سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ …………………………. ……………………. ماں اور بچے کی صحت پر خصوصی توجہ دینا ایک ذمہ دار اور حساس معاشرے کی عکاسی کرتا ہے
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ماں اور بچے کی صحت پر خصوصی توجہ دینا ایک ذمہ دار اور حساس معاشرے کی عکاسی کرتا ہے، ان خیالات کا اظہار پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ سوشل ورک یوسی لکھنیکے گروپ کے لیڈر عثمان ڈوگر نے مرکز صحت کھارا کی لیڈی ہیلتھ ورکرز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر زچہ و بچہ کی صحت اورکمیونٹی کی سطح پر حکومتی انتظامات کی جائزہ کاری اور معلومات کا تبادلہ کیا گیا، لیڈی ہیلتھ ورکرز نے کمیونٹی کے بنیادی مسائل کی نشاندہی کی اور خواتین کی صحت کے مسائل کو تفصیلی گفتگو کی، اور صحت کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اپنی توائنایاں صرف کرنے کا عزم بھی کیا۔ لیڈری ہیلتھ ورکرز نے work ppace harasement big509کے متعلق بھی آگاہی کیا گیا، ………………………….. ………………………… جانوروں کی ہر چار ماہ بعد ویکسین ضرور کروائیں، ان خیالات کا اظہار نواحی گائوں لکھنیکے
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)جانوروں کی ہر چار ماہ بعد ویکسین ضرور کروائیں، ان خیالات کا اظہار نواحی گائوں لکھنیکے میںپنجاب یونیورسٹی کے شعبہ سوشل ورک اور گدائے مصطفی ویلفیئر آرگنائزیشن کی طرف سے مویشی پال حضرات کیلئے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار سے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے DVMڈاکٹر حافظ فیصل محمود نے مویشی پال حضرات کو مفید مشورے بھی دئیے اور عوام کی طرف سے مویشیوں کی بیماریوں کے بارے میں کئے گئے سوالات کے جوابات بھی دئیے،مویشی پال حضرات نے ایسی سیمینارز کا سلسلہ جاری رکھنے پر بھی زور دیا، …………………………. ……………………….. عوام کو زندگی کی تمام سہولیات فراہم کرنا مسلم لیگ ن کی اولین ترجیحات میں شامل ہے
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار ) عوام کو زندگی کی تمام سہولیات فراہم کرنا مسلم لیگ ن کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ موجودہ حکومت نے ڈیڑھ سال سے زاہد کی مدت میں ملک بھر میں ترقیاتی اسکیموں کا جال بچھا دیا ہے۔وزیراعظم محمد نواز شریف کے رواں دورہ چین سے ملک میں ترقی، خوشحالی،لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ وزیراعظم کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے مابین مفاہمت کی متعدد یادداشتوں پر دستخط سے دوطرفہ تجارت کے فروغ، انفراسٹرکچر کی ترقی، عوامی سطح پر رابطوں کے استحکام اور ملک میں لوڈ شیڈنگ کے مسئلے کے خاتمے میں مدد ملے گی۔۔ یہ دورہ ملک میں 46 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور دھرنوں سے ملکی معیشت کو پہنچنے والے نقصان پر قابو پانے کے لئے بھی خصوصی اہمیت کا حامل ہو گا ۔ ان خیالات کا اظہار سنیئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور حاجی محمد سلیم شہزاد میئو نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چینی صدر ژی جن پیانگ کواسلام آباد میں دھرنوں کے باعث پاکستان کا دورہ ملتوی کرنا پڑا تھا جس سے ملک کو اربوں روپے کے نقصانات برداشت کرنا پڑا۔ گزشتہ تین ماہ میں ان دھرنوں کے باعث پاکستان کو کئی قسم کے اقتصادی نقصانات پہنچے ہیں۔