لاہور (جی پی آئی) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا اسلام آباد میں دھرنا نہیں بلکہ پتلی تماشا ہو رہا ہے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ دھرنا خان ان دھرنوںکو ختم کیوں نہیں کر رہے ان دھرنوں کی وجہ سے نہ صرف ملک کا بہت نقصان اور قوم بیزار ہو چکی ہے بلکہ پاکستان بھی دنیا میں مذاق بن چکا ہے۔
انہوں نے کہاکہ آزادی و انقلاب مارچ کا یہ تماشہ اسی طرح چلتارہا تو مزید نقصان پاکستان کو مکمل تباہی کی طرف لے جائیگا۔ عمران خان ہوش کے ناخن لے وہ کیوں ملک کے مفاد کے منافی اقدامات کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ عمران خان نے اپنا موقف پیش کردیا ہے اور اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کرا دیا ہے اب اس دھرنے کاکوئی جواز نہیں ہے دنیا بھر میں عمران خان پر تنقید کرہورہی ہے لوگ ان کے دھرنے کا جواز پوچھ رہے ہیں اور عمران خان خاموش ہیں۔
وہ دھرنے کی دجہ کیوں نہیں بتا رہے جاگیرداروں کے سائے تلے کھڑے ہوکر جاگیرداروں کے خلاف باتیں کرتے عمران خان اچھے نہیں لگتے۔