اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے 30 نومبر کے جلسے سے متعلق اسلام آباد کا سیکورٹی پلان تبدیل کر دیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ ہاوس اور وزیر اعظم سیکرٹریٹ کی سیکیورٹی فوج کے بجائے رینجرز اور پیرا ملٹری فورسز کریں گی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فوج کو پارلیمنٹ ہاوس اور وزیر اعظم سیکرٹریٹ سے ہٹا لیا گیا ہے۔ اب ان دونوں مقامات کی سیکیورٹی رینجرز اور پیرا ملٹری فورسز کریں گی، تاہم کسی بھی صورت حال کے پیش نظر فوج الرٹ رہےگی۔
ڈپلومیٹک انکلیو میں ایف سی اور رینجرز کو تعینات کیا جائے گا اور ڈپلومیٹک انکلیو سمیت اسلام آباد سیکرٹریٹ، وزیر اعظم سیکرٹریٹ اور پارلیمنٹ ہاوس پر پولیس کی نفری بھی تعینات کی جائے گی۔