اسلام آباد (جیوڈیسک) شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں تحریک انصاف کے وفد نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ جس میں تحریک انصاف نے جماعت اسلامی کو آزادی مارچ میں شرکت کی دعوت دی۔ سراج الحق نے مارچ میں شرکت کیلئے رفقاء سے مشاورت کا وقت مانگ لیا۔
انہوں نے نے مذاکرات کے ذریعے درمیانی راستہ نکالنے کی تجویز بھی دی۔ تحریک انصاف کے پارلیمانی اجلاس میں پارٹی اراکین اسمبلی نے استعفے چئیرمین کو جمع کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔
جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ اوچھے ہتھکنڈے پرامن مارچ کا راستہ نہیں روک سکتے۔ دوسری طرف تحریک انصاف نے اسلام آباد مارچ کیلئے ملک بھر میں تیاریاں شروع کر دی ہیں۔