تحریک انصاف اور جماعت اسلامی متحدہ کے خاتمے کاخواب دیکھ رہی ہیں، فیصل سبزواری

Faisal Sabzwari

Faisal Sabzwari

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اور جماعت متحدہ کے خاتمے کا خواب دیکھ رہی ہیں۔

فیصل سبز واری کا کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ پاکستان میں امیروں اورغریبوں کے لئے ایک ہی قانون ہو لیکن افسوس کی بات ہے کہ کراچی آپریشن کی آڑ میں ایک جماعت اور اس کے قائد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا متحدہ امن پسنداورجمہوری جماعت ہے۔

خودکش حملوں کو روکنے کے لئے نائن زیرو کے اطراف بیریئرز لگائے گئے لیکن ٹی وی اور سوشل میڈیا کے ذریعے ہماری کردارکشی کی جارہی ہے، آزادی صحافت میں ذاتی ایجنڈا نہ لایاجائے۔ فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ بعض سیاسی گدھ کراچی میں مردارنوچنے کے لئے پروازبلند کر رہے ہیں۔

آئین کے تحت ہمیں سیاسی سرگرمیوں کا حق حاصل ہے، اپنے حقوق کے لئے ملک بھرمیں مظاہرے کریں گے اور عوام میں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں کے کردار پر بھی سوال اٹھ رہے ہیں، عدالتیں بتائیں کہ کیا ملک میں ایم کیوایم مخالف قانون بنادیاگیا ہے، بتایا جائے کہ نائن زیرو سے گرفتار افراد پر کون سا جرم ثابت ہوا ہے۔ این اے 246 پر ضمنی انتخابات کے حوالے سے فیصل سبزواری کا کہنا تھا اس حلقے سے الطاف حسین کے منتخب نمائندے پہلے بھی جیتتے آئے ہیں اور اب بھی جیتیں گے۔